ابنا: ہندوستانی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگیا اور پرنب مکھرجی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور تعلقات کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔پرنب مکھرجی نے افغانستان کی تعمیر نو میں ہندوستان کی طرف سے امداد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہندوستان خطے میں امن چاہتا ہے۔ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے چین کی نئي قیادت کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم بھی دہرایا۔انہوں مزید کہا کہ ہندوستان کی کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خوشگوار رہیں۔
20 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393258
ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔